Tuesday, April 16, 2024

اقوام متحدہ میانمر میں مسلمانوں کا قتل عام روکنے میں ناکام رہا، عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے: عمران خان کا بانکی مون کو خط

اقوام متحدہ میانمر میں مسلمانوں کا قتل عام روکنے میں ناکام رہا، عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے: عمران خان کا بانکی مون کو خط
June 3, 2015
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران نے میانمر کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر اقوام متحدہ کو خط لکھا ہے۔ عمران خان نے اپنے خط میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو لکھا ہے کہ میانمر کے مسلمانوں کے قتل عام میں اقوام متحدہ کا کردار ناکام رہا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اس سنگین مسئلہ پر عالمی برادری کی خاموشی بھی افسوسناک ہے جبکہ اقوام متحدہ لوگوں کے تحفظ کے قانون اور انسانی حقوق کی پاسداری نہیں کرسکا۔ عمران خان نے خط میں میانمر کے مسلمانوں کی حالت زار پر ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اقوام متحدہ میانمر کے مسلمانوں کی نسل کشی روکنے کےلئے اقدامات کرے، میانمرکے مسلمانوں کی مشکلات پر اقوام متحدہ کی خاموشی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ میانمر میں ماضی میں بھی مسلمانوں پر ظلم ڈھایا جاتا رہا ہے، 1970ءسے لیکر اب تک برما کے مسلمانوں پر ڈھائے گئے مظالم پر اقوام متحدہ خاموش ہے۔ واضح رہے کہ میانمر کے ایک لاکھ 2 ہزار مسلمان بیرون ملک پناہ گزین ہیں۔