Friday, March 29, 2024

اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کیلئے فوری انکوائری کمیشن قائم کرے ، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کیلئے فوری انکوائری کمیشن قائم کرے ، ملیحہ لودھی
October 31, 2018
نیو یارک  ( 92 نیوز) بھارت کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے ریاستی دہشتگردی کررہاہے۔پاکستان کی مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ ملیحہ لودھی نے انسانی حقوق کی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ فوری انکوائری کمیشن قائم کرے۔ پاکستانی مندوب برائے اقوام متحدہ ملیحہ لودھی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی درندگی ایک بار پھر اقوام متحدہ کےسامنے رکھ دی ،   اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے  ملیحہ لودھی کاکہناتھاکہ مقبوضہ کشمیر بھارتی فورسز کی بربریت کا مرکز بن چکاہے ۔ ان کامزید کہناتھاکہ بھارت نے ہزاروں کشمیریوں کو یرغمال بنارکھا ہے، جس کا ثبوت اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ بھی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی درندگی پر پاکستان نے فوری انکوائری کمیشن قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیاہے۔