Tuesday, April 16, 2024

اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس کی جی ایچ کیو آمد

اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس کی جی ایچ کیو آمد
February 17, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس کی جی ایچ کیو آمد ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے انتونیو گوئترس کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مسئلہ جموں و کشمیر، افغان مہاجرین معاملے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل، مجموعی علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل نے دہشتگردی کیخلاف معرکے میں کامیابیوں کو سراہا۔ اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل نے پاکستان میں بہترین سیکیورٹی صورتحال کو سراہا۔ اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل نے کہا کشمیر پر اقوام متحدہ قراردادوں کا اطلاق ناگزیر ہے۔ پاکستان کا اقوام متحدہ امن مشنز میں کردار قابل قدر ہے۔ اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو کشمیر میں مکمل اور آزاد رسائی دینے پر شکر گزار ہیں۔ پاکستان کی علاقائی امن و استحکام کیلئے کاوشیں انتہائی قابل قدر ہیں۔