Monday, May 13, 2024

اقوام متحدہ سوچ سے بڑھ کر طاقتور ادارہ ہے، امریکی صدر

اقوام متحدہ سوچ سے بڑھ کر طاقتور ادارہ ہے، امریکی صدر
September 25, 2019
نیویارک (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اقوام متحدہ ان کی سوچ سے بھی بڑھ کر طاقتور ادارہ ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے دیئے گئے ظہرانہ میں شرکت کے موقع پر کہا کہ جنگ بری چیز ہے اور امن عمدہ چیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن پہلو کو اجاگر کر کے وہ بڑا کام کر رہے ہیں۔ ایک سو 35 صدور اور وزرائے اعظم اور درجنوں وزرا اقوام متحدہ کی 74 ویں جنرل اسمبلی میں شرکت کر رہے ہیں۔