Monday, May 13, 2024

اقوام متحدہ ، روس کا وادی اردن اسرائیل میں شامل کرنے کے اعلان پر اظہار تشویش

اقوام متحدہ ، روس کا وادی اردن اسرائیل میں شامل کرنے کے اعلان پر اظہار تشویش
September 12, 2019
غزہ ( 92 نیوز) اسرائیل کی جانب سے وادی اردن کا علاقہ بھی اسرائیل میں شامل کرنے کے اعلان پر روس اور اقوام متحدہ نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اسرائیل کا منصوبہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  کے ترجمان سٹیفنے ڈوجارک نے  معاملے پر کہا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے وادی اردن کو اسرائیل میں شامل کرنے کے منصوبے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے معاملے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔ دوسری جانب روس کی وزارت خارجہ نے معاملے پر کہا ہے کہ اس منصوبے پر عملدرآمد سے خطے میں کشیدگی پیدا ہو گی ،  اسرائیل اور عرب ہمسایہ ممالک کے مابین امن منصوبے کو نقصان پہنچے گا۔ روسی وزارت خارجہ نے اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں سے براہ راست مذاکرات کریں ۔