Friday, April 19, 2024

اقوام متحدہ خطے میں امن کیلئے کشمیر پر قراردادوں پر عملدرآمد کرائے، وزیراعظم نوازشریف کا بانکی مون سے ملاقات میں مطالبہ

اقوام متحدہ خطے میں امن کیلئے کشمیر پر قراردادوں پر عملدرآمد کرائے، وزیراعظم نوازشریف کا بانکی مون سے ملاقات میں مطالبہ
June 10, 2015
دوشنبے (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف نے دوشنبے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم نے بان کی مون پر زور دیا کہ خطے میں امن کےلئے اقوام متحدہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر جلد عمل کرائے۔ نوازشریف نے اس موقع پر کہا کہ بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات افسوس ناک ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے تاجکستان کے دارلحکومت دوشنبے میں ایک کانفرنس میں شرکت کے بعد اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون سے ون آن ون ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے بان کی مون پر زور دیا کہ خطے میں امن کےلئے ضروری ہے کہ اقوام متحدہ کشمیر پر اپنی پاس کردہ قراردادوں پر عمل درآمد کرائے۔ وزیراعظم  نے بان کی مون کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے دنیا میں امن کے قیام کےلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ اس سے پہلے وزیراعظم نوازشریف نے واٹر فار لائف کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کروڑوں افراد کو صاف پانی تک رسائی حاصل نہیں جبکہ غربت کے خاتمے، توانائی بحران اور صاف ماحول کےلئے مزید اقدامات کرنا ہونگے۔ کانفرنس کے بعد وزیراعظم نوازشریف کی تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے بھی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے تاجک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔