Sunday, May 12, 2024

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر کی وزارت خارجہ آمد

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر کی وزارت خارجہ آمد
August 10, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 75 ویں سیشن کیلئے منتخب صدر وولکن بوزکر  وزارت خارجہ پہنچے جہاں  وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر نے وزارت خارجہ کے لان میں پودا لگایاوولکن بوزکر وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ۔ملاقاتوں میں یواین جنرل اسمبلی کے 75 ویں سیشن کے ایجنڈے کے حوالے سے مسائل اور ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

وولکن بوزکر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔