Saturday, April 20, 2024

اقوام متحدہ انسانی حقوق کے عہدیداران کی بھارت کے انسداد دہشتگردی قوانین پر شدید تنقید

اقوام متحدہ انسانی حقوق کے عہدیداران کی بھارت کے انسداد دہشتگردی قوانین پر شدید تنقید
May 13, 2020
 نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ انسانی حقوق کے اعلیٰ عہدیداران نے بھارت کے انسداد دہشتگردی قوانین پر شدید تنقید کی اور کہا غیر انسانی قوانین کا سہارا لے کر بھارتی قابض افواج کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بھارتی انسداد دہشتگردی کے قوانین عالمی انسانی حقوق کے اصولوں پر پورا نہیں اترتے۔ انہی غیر انسانی قوانین کا سہارا لے کر بھارتی افواج کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں۔ پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کہتے ہیں بھارتی سرکار ان قوانین کا سہارا لے کر اختلاف رائے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی مبصرین پہلے بھی بھارتی قوانین پر اعتراضات اٹھا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ پاکستان کے موقف کی تائید ہے۔ ہمیشہ کہتے آرہے ہیں کہ کشمیر میں حق خودارادیت کی جائز جددوجہد کو دہشتگردی قرار نہیں دیا جا سکتا۔