Saturday, April 20, 2024

اقوام متحدہ اجلاس سے خطاب کے بعد شاہ محمود قریشی واشنگٹن پہنچ گئے

اقوام متحدہ اجلاس سے خطاب کے بعد شاہ محمود قریشی واشنگٹن پہنچ گئے
October 1, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) نیو یارک میں اقوام متحدہ اجلاس سے خطاب کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نیویارک سے واشنگٹن پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نیویارک سے ایم ٹریک ٹرین کے ذریعے واشنگٹن یونین اسٹیشن پہنچے۔ شاہ محمود قریشی واشنگٹن میں پاکستان ہاؤس میں قیام کریں گے۔ امریکا میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہیں۔ شاہ محمودقریشی 2 اکتوبر کو امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران پاک امریکا تعلقات پر بات کی جائے گی۔ وزیر خارجہ 3 اکتوبر کو امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں بھی خطاب کریں گے۔ اس سے قبل وزیر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے غیر رسمی ملاقات  کی جس میں نئے سرے سے دوطرفہ تعلقات کے آغاز پر اتفاق کیا گیا۔