Sunday, September 8, 2024

اقلیتی برادری کیلئے انتہائی نیک خواہشات رکھتا ہوں : نواز شریف

اقلیتی برادری کیلئے انتہائی نیک خواہشات رکھتا ہوں : نواز شریف
August 11, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ زندگی کے تمام شعبوں میں اقلیتوں نے حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ مثبت کردار ادا کیا اقلیتی برادری کے لیے انتہائی نیک خواہشات  رکھتا ہوں۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم نواز شریف کا پاکستان  میں اقلیتوں کے قومی دن پر پیغام میں کہنا ہے کہ آج کے دن اس عہد کی تجدید کرنا چاہتا ہوں کہ اقلیتی برادری کے حقوق کو تحفظ دیا جائے گا۔ اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری دین اسلام کی تعلیمات میں اہم حیثیت رکھتی ہے زندگی کے تمام شعبوں میں اقلیتیوں نے حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ مثبت کردار ادا کیا۔ اقلیتی برادری کے لیے انتہائی نیک خواہشات  رکھتا ہوں،اپنے ایک  پیغام میں  وزیر اعطم نواز شریف کا مزید کہنا ہے کہ دعا گو ہوں کہ انھیں زندگی کی کامیابیاں اور خوشیاں نصیب ہوں۔قائد اعظم  نے فرمایا کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کا تعلق کس کمیونٹی سے ہےسب اس مملکت کے شہری ہیں اور سب کے حقوق  مساوی ہیں پاکستان کا خاکہ جدید امن پسند اور روبہ ترقی ملک کی حیثیت سے مرتب کیا گیا۔ رواداری باہمی احترام اور امتیاز کے بغیر انسانی حقوق کا تحفظ معاشرے کا بنیادی تقاضا ہے۔