Thursday, April 25, 2024

اقلیتوں کے بعد اب مہاتما گاندھی  بھی بی جے پی اور آر ایس ایس کے نشانے پر آ گئے

اقلیتوں کے بعد اب مہاتما گاندھی  بھی بی جے پی اور آر ایس ایس کے نشانے پر آ گئے
January 14, 2017
ہریانہ(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیر انیل ویج نے کرنسی نوٹ سے گاندھی کی تصویرغائب ہونے کے حوالے سے بیان دے کر نیا ہنگامہ برپا کردیا۔ اس  سےپہلے سرکاری کیلنڈر میں گاندھی کی جگہ نریندر مودی کی تصویر لگانے پربھارتی  شہری سراپا احتجاج ہیں۔ تفصیلات کےمطابق اقلیتوں کے بعد اب مہاتما گاندھی  بھی بی جے پی اور آر ایس ایس کے نشانے پر آ گئے ہیں بھارتی ریاست ہریانہ کے انیل ویج نے گاندھی جی کی کردار کشی کرکے ہنگامہ کھڑا کردیا ہےپہلے کھڈی کے کیلنڈرسے گاندھی جی کی چرخہ چلاتے ہوئی تصویر کی جگہ مودی نے لی اور اب انیل ویج نے اس کی شرمناک  منطق پیش کی ہے۔ اب جب نوٹ پر گاندھی جی کی تصویر لگانے کا سوال کیا گیا تو پھر انیل ویج نے مضحکہ خیز جواب دیا  اور تمام حدیں پار کر دیں ، ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھترنے فوری طور پران بیانات کو انیل ویج کی ذاتی رائے قرار دے دیا۔ انیل ویج کا یہ بیان کانگریس کوایک آنکھ نہ بھایا اور ترجمان کانگریس رندیپ سنگھ سرجیوالا نے انیل ویج کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ لالو پرشاد یادیو نے بی جے پی کے وزیر کے بیان کو شرمناک قرار دے دیا۔ جو جماعت اپنے محسن کے ساتھ یہ سلوک کرسکتی ہے وہ بھارت میں موجود اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کو تکلیف پہنچانے کے لئے کس حد تک جا سکتی ہیں۔