Sunday, September 8, 2024

اقلیتوں کی بہتری کیلئےمزیداقدامات کریں گے،وزیراعلیٰ سندھ

اقلیتوں کی بہتری کیلئےمزیداقدامات کریں گے،وزیراعلیٰ سندھ
March 23, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں ہندو برادری نے ہولی کی رنگا رنگ تقریب سجائی جس میں قائم علی شاہ بھی پہنچ گئے ، وزیراعلی سندھ کا کہناہے کہ صوبائی حکومت  کوٹہ سسٹم میں مزید بہتری لائے گی۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کی ہندو برادی نے ہولی کے حوالے سے تقریب سجائی، اور ایک دوسرے کو رنگ لگائےمہمان خصوصی تھے   وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ ،،ہندو جیم خانہ آنے پر ان کا شاندار استقبال ہوا،سائیں نے تقریب سے خطاب کیا اور کہاکہ ہولی پر عام تعطیل دی  اقلیتوں کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔ تقریب  میں تو سب اچھا تھا لیکن اقلیتوں کے لیے بڑے بڑے دعووں کی باہر نکلتے ہی قلعی کھل  گئی آنے جانے والوں کے لیے مسئلہ تھا گندا و تعفن زدہ پانی جسے سائیں کی آمد پر بھی انتظامیہ نے صاف کرنا مناسب نہ سمجھا۔