Thursday, March 28, 2024

اقلیتوں پر مظالم جاری رہے توترقی کا ہدف ناممکن ہوگا : موڈیزکی مودی حکومت کو وارننگ

اقلیتوں پر مظالم جاری رہے توترقی کا ہدف ناممکن ہوگا : موڈیزکی مودی  حکومت کو وارننگ
October 31, 2015
نئی دہلی(ویب ڈیسک) کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کارپوریشن نے مودی حکومت کو وارننگ جاری کی ہے کہ اگر اقلیتوں پر مظالم جاری رہے اور وزراء کو لگام نہ دی گئی تو بھارت کے لئے شرح ترقی کا ہدف حاصل کرنا ناممکن ہو جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے بھی بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کے حوالے سے مودی حکومت کو وارننگ جاری کردی،موڈیز نے انڈیا آؤٹ لک کے نام سے تجزیہ میں کہا کہ بی جے پی حکومت میں اقلیتوں پر مظالم بڑھ گئے ہیں اور بی جے پی کے وزراء بھی اقلیتوں کے بارے میں اول فول بیانات جاری کر رہے ہیں۔ اگر مودی نے وزاراء کو لگام نہ دی تو بھارت کے لئے شرح ترقی کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہوگا موڈیز نے مودی کو انتخابی وعدے بھی یاد دلائے موڈیز نے کہا کہ مودی نے اصلاحات کا جو وعدہ کیا تھا وہ اس سال پورا ہوتا نظر نہیں آتا مودی کے وزراء کے رویہ کی وجہ سے اپوزیشن بھی تعاون پر آمادہ نہیں مودی کو راجیہ سبھا میں اصلاحات پر ووٹ کے لئے اپوزیشن کی مدد درکار ہے لیکن وزراء کے نامعقول رویہ کی وجہ سے مطلوبہ تعاون کا حصول مشکل ہے جس سے معاشی ترقی کی رفتار متاثر ہوگی۔