Sunday, September 8, 2024

اقلیتوں اورمسلمانوں کےلئےالگ الگ پاکستان ممکن نہیں،بلاول بھٹو

اقلیتوں اورمسلمانوں کےلئےالگ الگ پاکستان ممکن نہیں،بلاول بھٹو
March 25, 2016
عمر کوٹ(92نیوز)پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہناہے کہ ہم پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے، جہاں مسلمانوں، اقلیتوں اور خواتین سمیت سب کے لئے یکساں قوانین ہوں گےبلاول بھٹوعمر کوٹ میں دیوالی کے موقع پر ہندو برادری سے خطاب کرتےہوئے اپنےوالدآصف زرداری کاذکرکرناہی بھول گئے۔ تفصیلات کےمطابق بلاول بھٹوبھی ہولی کےرنگوں میں رنگ گئے ہندوبرادری کےساتھ ہولی کی خوشیوں  میں شریک ہونےعمرکوٹ گئےتولوگوں نےان کاشانداراستقبال کیا۔ ہندوبرادری نےپیپلزپارٹی چیئرمین پر رنگ پھینکےاوران کی آرتی بھی  اتاری ،اس موقع پرتقریب سےخطاب کرتےہوئےبلاول بھٹوکاکہناتھا پیپلزپارٹی انسانی حقوق اور برابری کی بات کرتی ہے یہ ملک سب کا ملک ہےجہاں تمام شہریوں کے مساوی حقوق ہیں۔ پیپلزپارٹی کےچیئرمین نےجہاں  اپنی حکومت کی خدمات  کاذکرچھیڑاوہیں وہ  مسلم لیگ ن پرتنقیدکرنانہ بھولے۔ تقریب  کےاختتام پرلوگ اسٹیج پرچڑھ گئےجس کی وجہ سےبدنظمی ہوگئی اورمنتظمین نے تقریب ختم کردی ۔