Thursday, April 25, 2024

اقلیت کہنے والوں کو تہذیب ہم نے سکھائی، وسیم اختر

اقلیت کہنے والوں کو تہذیب ہم نے سکھائی، وسیم اختر
December 12, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ اقلیت کہنے والوں کو تہذیب ہم نے سکھائی۔

سندھ میں شروع ہونے والی سیاسی جنگ اخلاقیات کی پٹری سے اتر گئی۔ کراچی کے سابق میئر وسیم اختر نے سیاسی سکور برابر کرنے کے لیے پیپلزپارٹی والوں کو وہ سنائیں کہ اس کی بازگشت تادیر سنائی دیتی رہے گی۔

وسیم اخترنے کراچی شہر کی محرومیوں کا ذکر بھی کیا اور پیپلزپارٹی کو اس کا ذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے کہا مراد علی شاہ نے ناظم آباد میں پینٹ پہننا سیکھی۔ انہیں پینٹ پہننا نہیں آتی تھی۔ پیپلز پارٹی والے کراچی اور پاکستان کے دشمن ہیں۔ پیپلز پارٹی کراچی کو کھا جائے گی ، تباہ کر دے گی۔ ہمیں کھڑا ہونا پڑے گا۔ گندی سیاست پیپلزپارٹی کی گھُٹی  میں ہے۔ لوکل گورنمنٹ کو مضبوط کرنا ہے تو گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلے گا۔

گذشتہ روز وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بھی سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خوب دل کی بھڑاس نکالی تھی۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ سیاسی اختلافات کو ذاتی لڑائی میں نہیں بدلنا چاہیے کیونکہ لسانی یا اخلاقی لڑائی کسی کے بھی مفاد میں نہیں۔