Friday, April 19, 2024

اقلیت پر مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے والے نامور شخصیات کےخلاف مقدمہ درج

اقلیت پر مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے والے نامور شخصیات کےخلاف مقدمہ درج
October 5, 2019
 نیو دہلی (92 نیوز) بھارت انتہا پسندی کا گڑھ بن گیا۔ مسلمانوں سمیت اقلیت پر مظالم کےخلاف آواز بلند کرنے والے 49 نامور شخصیات کےخلاف ریاست بہار میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں بالی ووڈ کے علاوہ دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات شامل ہیں۔ ان مشہور شخصیات میں معروف اداکارہ کونکونا سین شرما، ادیب اور مورخ رام چندرا گوہا، تامل فلموں کے ہدایت کار منی رتنم، گوپلا کرشنن ،اداکارہ اپرنا سین سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مشہور ہدایت کار شیام بنیگل، انوراگ کشیپ، گلوکارہ شوبھا مُدگل کیخلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان شخصیات پر بغاوت، مودی کی متاثر کن کارکردگی کو نیچا دکھانے اور علیحدگی پسندی کے رجحانات کی حمایت کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ ان شخصیات کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا گیا تھا جس میں بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کے قتل عام کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں روکنے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔