Friday, May 10, 2024

اقرباء پرور پارٹی کے چیئرمین کے منہ سے جمہوریت جمہوریت کا لفظ اچھا نہیں لگتا، فیاض الحسن

اقرباء پرور پارٹی کے چیئرمین کے منہ سے جمہوریت جمہوریت کا لفظ اچھا نہیں لگتا، فیاض الحسن
December 23, 2019
لاہور (92 نیوز) صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ایک دفعہ پھر اپوزیشن پر خوب گرجے برستے ہوئے کہا کہ جس پارٹی میں اقرباء پروری اور موروثیت کے علمبردار ہوں اس پارٹی کے چیئرمین کے منہ سے جمہوریت جمہوریت کا لفظ اچھا نہیں لگتا۔ صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی سیاست  ٹی ٹی سے شروع ہو کر ٹا۔ٹا پر ختم ہو جاتی ہے۔ پاکستان کے تفتیشی ادارے اور حکومت آپ کے خلاف ہونے والی تفتیش اور کرپشن کو بے نقاب کرتی رہے گی۔