Tuesday, April 23, 2024

اقراء عزیز اور یاسر حسین شادی کے بندھن میں بندھ گئے ‏

اقراء عزیز اور یاسر حسین شادی کے  بندھن میں بندھ گئے ‏
December 28, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  اداکارہ اقراء  عزیز اور کامیڈین یاسر حسین  شادی کے بندھن میں بندھ گئے ، شادی کی تقریب کراچی میں ہوئی جس میں نامور ستاروں نے بھی شرکت کی ۔سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل صارفین نئے جوڑے کو مبارکباد دےرہے ہیں۔ اگست 2019 میں ستاروں کے جھرمٹ میں کی گئی اقراء عزیز کی ہاں سال کے اختتام پر قبول ہے میں بدل گئی  ، معروف اداکارہ اقراء  عزیز اور یاسر حسین شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ اقرا عزیز  ڈیزائنر نومی انصاری کے ڈیزائین کردہ لال خوبصورت جوڑے  پر  سنہرے رنگ کی جیولری پہنے نہایت خوبصورت نظر آئی جبکہ یاسر حسین  آف وائٹ رنگ کی شیروانی کے ساتھ میچنگ شال پہنے نظر آئے۔ سوشل میڈیا پر اقراء عزیز کا  یاسر کو سر پر کّلا پہنانے کی ویڈیو کو مداحوں کی  جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے ، جب کہ اداکار جوڑی کی شادی کی  تصاویر اور ویڈیوزبھی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بنی ہوئی ہیں۔ اقراء عزیز 24 نومبر 1997 کو پیدا ہوئی ہوئیں ، انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز کسے اپنا کہیں ڈرامے میں 2014 میں  ایک معاون کردار کی حیثیت سے کیا ، اگلے ہی برس  درامہ مقدس میں مرکزی کردار نبھایا ۔ اس کے بعد وہ  مول ، دیوانہ ، لاج ، سوچا نہ تھا ، چھوٹی سی زندگی ، ٹانک گستاخ عشق ، غیرت ، قربان تعمیر میں  جلوہ گر ہوئیں مگر ڈامہ رانجھا رانجھا کردی نے انہیں شہرت کے عروج پر پہنچا دیا ۔