Friday, May 10, 2024

اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کی تقریبات دھوم دھام سے جاری

اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کی تقریبات دھوم دھام سے جاری
December 27, 2019
کراچی (92 نیوز) اداکارہ اقرا عزیز اور اداکار یاسر حسین کی شادی کی تقریبات دھوم دھام سے جاری ہیں ، رسم حنا میں ساتھی فنکاروں اور دوستوں نے خوب ہلہ گلہ کیا۔ دونوں کا نکاح کل ہوگا۔ معروف شوبز جوڑی اقراعزیز اور یاسر حسین کی شادی کی تقریبات جاری ہیں،گزشتہ رات دونوں کی رسم حنا بڑی دھوم دھام سے منعقد ہوئی جس میں دونوں کے اہلخانہ، قریبی دوستوں سمیت شوبز انڈسٹری سے منسلک شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئیں۔ یاسر اور اقرا نے اپنی مہندی پر خوب بھنگڑے ڈالے احد رضا میر اور انکی منگیتر اداکارہ سجل علی تقریب میں سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے، اداکار منیب بٹ، انکی اہلیہ اداکارہ ایمن خان، منال خان، شہزاد شیخ ، اداکارہ مومل شیخ، اداکارہ سونیا حسین، نورالحسن، ہانیہ عامراور عاصم اظہر نے بھی تقریب کی رونقوں کو چار چاند لگائے، عاصم اظہر نے خوبصورت گیت گنگنایا۔ اداکار زارا نورعباس نے اپنے شوہر اسد صدیقی اور اداکارہ کبریٰ خان کے ہمراہ خوب رقص کیا، 24 دسمبر کو اقراعزیز کی مایوں بیٹھنے کی تصاویر بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔