Wednesday, May 8, 2024

اقتصادی صورتحال جلد ٹھیک ہو جائیگی،نعیم الحق نے مژدہ سنا دیا

اقتصادی صورتحال جلد  ٹھیک ہو جائیگی،نعیم الحق نے مژدہ سنا دیا
January 5, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور  نعیم الحق نے  اقتصادی صورتحال جلد ٹھیک ہونے کی خوشخبری سنا دی ۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان سنہری دور کی طرف گامزن ہے ، سعودی عرب متحدہ عرب امارات اور دیگر دوستوں نے بہت مدد کی ، پاکستان میں اب بہت بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہو رہی ہے ۔ https://urdu.92newshd.tv/%d9%86%d9%88%d8%a7%d8%b2-%d8%b4%d8%b1%db%8c%d9%81-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%a7%d9%93%d8%b5%d9%81-%d8%b9%d9%84%db%8c-%d8%b2%d8%b1%d8%af%d8%a7%d8%b1%db%8c-%da%a9%db%8c-%d8%ac%d8%a7%d8%a6%db%8c%d8%af%d8%a7/ نعیم الحق نے آئندہ 5برس میں 50 لاکھ لوگوں کو گھر دینے کا وعدہ بھی دہرایا  اور کہا کہ  80فیصد گھر غریبوں کو دیئے جائیں گے ،وزیراعظم غربت میں کمی کیلئے ایک پروگرام کا اعلان کریں گے ۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ  وزیر اعظم عمران خان کی رہنمائی میں افغانستان میں امن ہو سکتا ہے۔