Thursday, April 25, 2024

اقتصادی سفارت کاری کے فروغ کیلئے "اکنامک آؤٹ ریچ اپیکس کمیٹی" بنانے کا فیصلہ

اقتصادی سفارت کاری کے فروغ کیلئے "اکنامک آؤٹ ریچ اپیکس کمیٹی" بنانے کا فیصلہ
September 23, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) اقتصادی سفارت کاری کے فروغ کیلئے "اکنامک آؤٹ ریچ اپیکس کمیٹی" بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ معید یوسف فوکل پرسن مقرر کیئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اقتصادی سفارت کاری کے پوٹیشنل، چیلنجز اور ان پر قابو پانے کیلئے روڈ میپ پیش کیا گیا۔ عمران خان نے کہا اقتصادی سفارت کاری کے فروغ سے بیرونی ممالک سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ اقتصادی سفارتکاری سے معاشی میدان میں موجود صلاحیت سے بھی بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔ بیرون ممالک میں تعینات  پاکستانی سفارت خانے  اقتصادی سفارتکاری کے فروغ پر بھرپور توجہ دیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا مختلف شعبوں میں دلچسپی کا اظہار کرنے والے بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر ممکنہ سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔