Thursday, March 28, 2024

اقتصادی راہداری کا منصوبہ مقامی لوگوں کے حقوق کاتحفظ ہے،اسپیکر بلوچستان اسمبلی

اقتصادی راہداری  کا منصوبہ مقامی لوگوں کے حقوق کاتحفظ ہے،اسپیکر بلوچستان اسمبلی
April 18, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز ) اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی کہتی ہیں کہ اقتصادی راہداری  کا منصوبہ مقامی لوگوں کے حقوق کاتحفظ ہے ،22 ہزار طالب علم چین کے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ اقتصادی راہداری کیا ہے ، اس کے منصوبوں سے  بلوچستان ہی نہیں ملک کے دیگر عوام کس طرح  فیض یاب ہو سکیں گے  اس حوالے سے آگاہی سیمینار کوئٹہ  کی ائی ٹی یونیورسٹی میں ہوا جس  میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید  درانی  ، پاک چائنا اقتصادی راہداری سے منسلک اہم شخصیات اور طلباءو طالبات نے شرکت کی  ۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سینٹر آف ایکسی لینس ڈاکٹر شاہدرشید کا کہنا تھا کہ چائنا اور پاکستان کے مابین 41بڑے منصوبوں پر دستخط ہو چکے ہیں ، جن میں 12اہم منصوبے صرف گوادر جبکہ کوئٹہ اور صوبے کے دیگر اضلاع کے لئے شامل کئے گئے ہیں ۔ تقریب کے دوران مقررین کا کہنا تھا کہ یہ سیمینار سی پیک کے تحت ترقی کی طرف پہلا قدم ہو گا، سی پیک پر اختلافات دور کرنے کے لئے صوبوں کو مل بیٹھنا چاہئے۔