Sunday, May 5, 2024

اقتصادی راہداری پاکستان کا مستقبل ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان

اقتصادی راہداری پاکستان کا مستقبل ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان
January 21, 2017

اسلام آباد (92نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کہتے ہیں کہ اقتصادی راہداری پاکستان کا مستقبل ہے، حکومتی عملداری کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا، بلوچ عوام عمران خان کی غیرسنجیدگی دیکھ کر بے چین ہیں۔ انہوں نے عمران خان کو متنبہ کیا کہ اگر دھرنوں، جھوٹ اور منفی طرز سیاست کو ترک نہ کیا تو ان کے خلاف اٹھنے والی تحریک کا آغاز بلوچستان سے ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی اور صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کا کہنا تھا کہ عمران خان اقتدار کے لئے اندھے ہو گئے ہیں اس لئے ملک کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔ پانامہ کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کریں گے۔

وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بندوق کی نوک پر کسی کو ایجنڈا مسلط کرنے نہیں دیں گے۔ ہر صورت حکومتی رٹ قائم کریں گے، آئین اور قانون کو ماننے والوں سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔

سردار ثنا اللہ زہری نے دعوی کیا کہ وہ کرپشن کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔ ان کے دور حکومت میں کرپشن کے بڑے کیسز بے نقاب ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمنوں اور دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔