Tuesday, April 16, 2024

اقتصادی راہداری پاکستان کا مستقبل : نوازشریف

اقتصادی راہداری پاکستان کا مستقبل : نوازشریف
October 30, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کا مستقبل ہےمنصوبوں میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں  کے حوالے سے  بریفننگ دی،وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے تجارت میں اضافہ اور غربت میں کمی ہو گی۔ اقتصادی راہداری کے منصوبوں کا ہر ہفتے جائزہ لیا جائیگا،انھوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبوں سے روز گا ر میں اضافہ ہو گا۔ منصوبوں کی بروقت تکمیل پہلی ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ  منصوبوں میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی کوتاہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔