Friday, May 3, 2024

 اقتصادی راہداری پاکستان میں معیشت کی بحالی کا ذریعہ بنے گی  : ممنون حسین

 اقتصادی راہداری پاکستان میں معیشت کی بحالی کا ذریعہ بنے گی  : ممنون حسین
August 3, 2015
اسلام آباد(92نیوز)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان میں اقتصادی بحالی کا ذریعہ بنے گی  یہ منصوبہ خطے کی تقدیر بدلے گا، پوری قوم کو اس کی بروقت تکمیل کے لیے دعا اور کوششیں کرنی چاہیں۔ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز کے انتالیسویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے   صدر مملکت نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ نہ صرف پاکستان اور چین بلکہ خطے کے تمام ملکوں کے لیے فائدہ مند ہو گا۔ یہ منصوبہ خطے کی تقدیر بدل دے گا۔   راہداری کی تعمیرکے بعد پاکستان خطے کا اہم ترین ملک بن جائے گا اور یہاں روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہونگے ، منصوبے سے پاکستان کی معیشت کو مضبوطی ملے گی اور اقتصادی پہیہ دوبارہ چلنا شروع ہوجائے گا۔ صدر مملکت نے یونیورسٹیوں پر زور دیا کہ وہ نئی نسل کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور قومی ایجنڈے کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کریں۔  صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ دور میں معیشت کو سیاست پر فوقیت حاصل ہے ہمیں  نیک نیتی اور ایمانداری سے کام کرکے اپنی معیشت کو مضبوط بنانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک عظیم الشان ملک ہے ماضی میں کرپٹ عناصر نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے ، اب ہمیں بدعنوانی کو ختم کرکے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا ہے۔ تقریب کے اختتام پر صدر مملکت نے فارغ التحصیل ہونے والےطلباء و طالبات میں اسناد تقسیم کیں ۔