Saturday, April 20, 2024

اقتصادی راہداری منصوبہ  : اپوزیشن لیڈرنے پارلیمانی کمیٹی کیلئے 6 نام قومی اسمبلی سیکرٹریٹ بھجوادیے

اقتصادی راہداری منصوبہ  : اپوزیشن لیڈرنے پارلیمانی کمیٹی کیلئے 6 نام قومی اسمبلی سیکرٹریٹ بھجوادیے
June 10, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پاک  چین اقتصادی راہداری منصوبہ،اپوزیشن لیڈر نے پارلیمانی کمیٹی کے لیے چھ نام قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھجوادیئے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن لیڈر سے  پاک چائینہ اکنامک کوریڈور منصوبے پر عملدرآمد کے حوالے سے پارلیمنٹری کمیٹی کے لیے 6 نام مانگے تھے۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئےاپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا  کہ  اپوزیشن کے چھ نام قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھجوادیئے ہیں۔ پیپلز پارٹی سے اعجاز جاکھرانی،شازیہ مری، اے این پی کے امیر حیدر ہوتی ،ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی،تحریک انصاف کے اسد عمر،اور قومی وطن پارٹی کے آفتاب شیر پاؤ کمیٹی کا حصہ ہونگے ۔ واضح رہے کہ پارلیمانی کمیٹی  کے ممبران کی تعداد 21 ہوگی جس میں قومی اسمبلی سے چودہ اورسینیٹ سے 7 ارکان لیے جائیں گے۔ قومی اسمبلی سے 8 حکومتی ممبران جبکہ 6 اپوزیشن ممبران ہونگے،سینٹ سے اپوزیشن کے چار جبکہ حکومتی تین ممبر ہونگے۔