Friday, April 26, 2024

اقتصادی راہداری سے چین اور وسط ایشیا منسلک ہوں گے : وزیراعظم

اقتصادی راہداری سے چین اور وسط ایشیا منسلک ہوں گے : وزیراعظم
November 17, 2016

اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری عظیم منصوبہ ہے۔ اس عظیم منصوبے کی بدولت چین اور وسط ایشیائی ممالک منسلک ہوں گے۔ وہ پاک ترک سرمایہ کاری گول میز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے پاکستان اور ترکی کی جمہوری حکومتیں تعلقات کو نئی جہت دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ ترک صدر طیب اردوان بولے پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات بڑھائیں گے۔