Friday, April 19, 2024

اقتصادی راہداری سے پاکستان کی قسمت بدل جائیگی، گوادر پورٹ کو ملک کے تمام حصوں سے جوڑا جائیگا: احسن اقبال

اقتصادی راہداری سے پاکستان کی قسمت بدل جائیگی، گوادر پورٹ کو ملک کے تمام حصوں سے جوڑا جائیگا: احسن اقبال
May 13, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری سے پاکستان کی قسمت بدل جائیگی۔ توانائی  کے متعدد منصوبے اقتصادی راہداری کا حصہ ہیں۔ گوادر پورٹ کو  ملک کے تمام حصوں سے جوڑا جائیگا۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت آل پارٹیز کانفرنس میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاک چائنا اقتصادی راہداری پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی پر پوری قوم متفق ہے۔ اقتصادی راہداری کا مقصد پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری سے تمام صوبوں  کو فائدہ ہو گا۔ معاشی ترقی کا نیا دور شروع ہو گا۔ پہلے مرحلے میں چھوٹے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ چین لیبر کاسٹ میں اضافے کی وجہ سے اپنی انڈسڑی پاکستان منتقل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی راہداری کے روٹ میں تبدیلی کی باتوں میں کوئی سچائی نہیں، گوادر پورٹ کو ملک کے تمام حصوں سے جوڑا جائیگا۔