Friday, April 26, 2024

اقتصادی راہداری روٹ میں تبدیلی کی گئی تو صوبے سے گزرنے سے نہیں دینگے، حقوق نہ ملے تو پورے ملک میں آگ لگا دینگے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

اقتصادی راہداری روٹ میں تبدیلی کی گئی تو صوبے سے گزرنے سے نہیں دینگے، حقوق نہ ملے تو پورے ملک میں آگ لگا دینگے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
May 24, 2015
مردان (92نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اگر ہمیں ہمارے حقوق نہ ملے تو ہم پورے ملک میں آگ لگا دیں گے، اگر اقتصادی راہداری کے روٹ میں تبدیلی کی گئی تو اسے خیبرپختونخوا سے گزرنے نہیں دیں گے، ہمارے صوبے میں احتساب کمیشن مکمل بااختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی نظام کی بہتری کو کہتے ہیں، ہم تمام اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر رہے ہیں، بلدیاتی اداروں کو 40 ارب روپے دیں گے، خیبرپختونخوا میں تمام بھرتیاں این ٹی ایس کے ذریعے کی جاتی ہیں۔