Friday, March 29, 2024

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کے بقایا جات کیلئے ضمنی گرانٹ کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کے بقایا جات کیلئے ضمنی گرانٹ کی منظوری
November 20, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کے بقایا جات کیلئے ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے این آئی ٹی بی کیلئے 68 کروڑ 33 لاکھ روپے کے بجٹ اور جی 20 ممالک سے قرضوں پر سود کی ادائیگی کی معطلی کی 6 ماہ کیلئے توسیع کی منظوری بھی دی۔ ای سی سی سے منظوری کے بعد وفاقی کابینہ سے بھی منظوری لی جائیگی۔ پنجاب کو 3 لاکھ 40 ہزار ٹن گندم ٹریڈنگ کارپوریشن کے ذریعے درآمد کی جائے گی۔ اینگرو فرٹیلائزرز کو گیس کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی۔