Thursday, May 9, 2024

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی پاکستان اسٹیل ملز کو 35 کروڑ روپے دینے کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی پاکستان اسٹیل ملز کو 35 کروڑ روپے دینے کی منظوری
January 29, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل ملز کو 35 کروڑ روپے دینے کی منظوری دے دی۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چھ نکاتی ‏ایجنڈا پرغور کیا گیا۔ ای سی سی نے کارکے کیساتھ سیٹلمنٹ کے تحت پاکستان کے ‏ذمہ 1.2 ارب ڈالر کے واجبات معاف کے معاہدے اور پاکستان اسٹیل ملز کو 35 کروڑ ‏روپے گیس بل کی ادائیگی کی مد میں منظوری دے دی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت خزانہ کو 8 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ ، ای ‏گورننس منصوبے کیلئے 10 کروڑ روپے جاری کرنے ، سٹیٹ بینک کو ہاؤس بلڈنگ ‏فنانس کمپنی کے حصص فروخت کرنے اور پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی فنڈ کے قیام ‏کیلئے 1 کروڑ ڈالر کی منظوری بھی دے دی۔ ای سی سی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے ‏کا معاملہ آئندہ اجلاس تک مؤخر کر دیا۔