Friday, May 17, 2024

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، گیس نرخوں میں اضافے کی سمری پھر موخر

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، گیس نرخوں میں اضافے کی سمری پھر موخر
February 4, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس نرخوں میں اضافے کی سمری  ایک مرتبہ پھر موخر کر دی، کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ اور وزارت اطلاعات میں  ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے قیام کی منظوری دے دی۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کی اہم بیٹھک ایف اے ٹی ایف کی ایک اور اہم شرط پوری کردی۔ پاکستان پوسٹل انشورنس کو کمپنی بنانے کا فیصلہ کرلیا، اور 70 کروڑ کے پیڈ اپ کیپٹل کی منظوری دے دی۔ پوسٹل انشورنس کمپنی ایس ای سی پی کی ریگولیشن میں ہوگی۔ کمیٹی اجلاس میں اٹھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے ٹیکنکل سپلمنٹری گرانٹ اور وزارت اطلاعات میں ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے قیام کی بھی منظوری دے دی۔ ای سی سی نے نیشنل ٹیلی ‏کمینوکیشن کارپوریشن کیلئے 8 فیصد انکم ٹیکس کی چھوٹ مسترد کردی۔ گیس نرخوں میں اضافے کی سمری تیسری مرتبہ موخر کمیٹی نے کمرشل سمیت تمام سیکٹرز کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری میں شامل تجاویز کو مذید بہتر بنانے کی ہدایت کردی مشیر خزانہ عبدالحفیظ نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ جلدی بازی میں نہیں کریں گے۔ عوام کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بچانے کی تجاویز دیں اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا متبادل بھی دینے کی ہدایت کردی۔