Thursday, September 19, 2024

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، گنے کی کرشنگ جلد شروع کرانے کا فیصلہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، گنے کی کرشنگ جلد شروع کرانے کا فیصلہ
December 4, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گنے کی کرشنگ جلد شروع کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ اجلاس میں کرشنگ سیزن جلد شروع کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ اس ضمن میں صوبائی حکومتوں سے مدد بھی لی جائے گی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے جبکہ برآمدات بڑھانے کیلئے ری فنڈز کی بروقت اور براہ راست ادائیگی کا معاملہ موخر کر دیا گیا تاہم برآمد کنندگان کو ری فنڈ کی ادائیگی کے معاملے پر طریقہ کار وضع کرنیکی ہدایت کی گئی۔ ای سی سی نے کہا ایف بی آر، تجارت، اسٹیٹ بینک خزانہ کے حکام مل کر طریقہ کار بنائیں۔