Wednesday, April 24, 2024

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے کے لیے اضافی فنڈز منظور

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے کے لیے اضافی فنڈز منظور
September 15, 2021 ویب ڈیسک

اسلام اباد (92 نیوز) وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے کے لیے اضافی فنڈز منظور کر لیئے گئے۔

 ذرائع کے مطابق اسپیشل سکیورٹی ڈویژن کے لیے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دے دی گئی۔ایرا کے لیے 50 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔ پی آئی اے کو کورونا سے نمٹنے کے لیے فنڈز دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ آزاد کشمیر کو سال دو  ہزار اکیس بائیس کے لیے گندم دینے کی بھی منظوری دی گئی۔