Friday, April 19, 2024

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ، مزید ایک لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ، مزید ایک لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی منظوری
April 3, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مزید ایک لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

 وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کی بیٹھک ہوئی جس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوا۔

 آڈیٹرجنرل آف پاکستان کیلئے 96 کروڑروپے ، پاکستان مورگیج ریفنانس کمپنی لمیٹڈ کیلئے 8 کروڑ ڈالر ، ایوی ایشن ڈویژن اور پنجاب رینجرز کیلئے ضمنی گرانٹس کی منظوری کیلئے سمریاں پیش کی گئیں۔

 اجلاس میں ملک میں یوریا کھاد کی طلب اور پیداوار کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ گرمیوں میں گیس کھاد فیکٹریوں کی بجائے بجلی کے پلانٹس کو دی جائے گی اور ایک لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

 کمیٹی نے کسانوں کو سستی قیمت پر کھاد کی فراہمی کے لیے وزارت صنعت و پیداوار کو پرائس ‏میکنزم پر نظرثانی کی بھی ہدایت کر دی۔

 اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورز کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔