Friday, May 17, 2024

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ، صنعتی صارفین کیلئے پیک، آف پیک آورز ختم کرنے کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ، صنعتی صارفین کیلئے پیک، آف پیک آورز ختم کرنے کی منظوری
December 3, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صنعتی صارفین کیلئے پیک، آف پیک آورز ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ایف بی آر پالیسی بورڈ اجلاس میں مشیر تجارت عبدالرازق داؤد، وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر، وزیر نجکاری میاں محمد سومرو سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ممبر کسٹم آپریشنز نے کسٹمز ویلیوئزیشن کے بارے میں ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ چین ، ایران ، افغانستان اور دیگرممالک کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا ایکسچینج معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں ۔ ان اقدامات سے درآمدات کی انڈر انوائسنگ کے معاملے کو موثر طریقے سے حل کیا جاسکے گا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان معاہدوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ مشیر خزانہ نے ایف بی آر کو کلیئرنس ٹائم بہتر کی ضرورت پر زور دیا۔