Thursday, March 28, 2024

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، اسٹیل ملز کی بحالی کا پلان آئندہ اجلاس میں پیش کرنے ‏کی ہدایت

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، اسٹیل ملز کی بحالی کا پلان آئندہ  اجلاس میں پیش کرنے ‏کی ہدایت
April 8, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر خزانہ  اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسٹیل ملز کی بحالی کا پلان ‏آئندہ اجلاس میں سمری کی صورت میں پیش کرنے کی ہدایت  کی گئی ۔

اجلاس میں  اسٹیل ملز کو ‏جوائنٹ وینچر پر غیر ملکی کمپنی کو دینے کی تجویز دے دی گئی ، طور جلال آباد ہائی وے کیلئے 50 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی ۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کی بیٹھک میں اسٹیل ‏ملز کی بحالی کیلئے ماہرین پر مشتمل کمیٹی کا بحالی پلان پیش کیا گیا۔

کمیٹی نے اسٹیل ملز کو جوائنٹ وینچر پر غیر ملکی کمپنی کو دینے کی تجویز دے دی اور بریفنگ میں بتایا کہ چین اور روس کی کئی کمپنیاں پاکستان اسٹیل ملز میں  دلچسپی رکھتی ہیں۔

ای سی سی نے وزارت نجکاری اور وزارت صنعت و پیداوارکو پلان کی سمری کی صورت ‏میں آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

اسٹیل ملزبحالی پلان پر حتمی فیصلہ ‏ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

کمیٹی نے طورخم جلال آباد ہائی ‏وے کے لیے 50کروڑ روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی۔