Saturday, May 11, 2024

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ہاؤسنگ یونٹس پر سبسڈی کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ہاؤسنگ یونٹس پر سبسڈی کی منظوری دے دی
March 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ہاؤسنگ یونٹس پر سبسڈی کی منظوری دے دی۔

‏وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی  کے اجلاس میں ریلوے ‏کیلئے چھ کروڑ دس لاکھ روپے کی تکنیکی اور قائداعظم اکیڈمی کیلئے دو کروڑ ترانوے ‏لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں تقسیم کار کمپنیوں کے فیول ‏چارجز ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی، کمیٹی آئندہ اجلاس میں ‏بریفنگ دے گی۔

ای سی سی نے تھرکول بجلی پیداوار کیلئے 15 ارب 25 کروڑ کی بینک ‏گارنٹی کی منظوری بھی دے دی ۔ کھاد کے کارخانے چلانے کیلئے لیٹ پیمنٹ سرچارج ‏کے معاملے پر بھی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ ہاوسنگ یونٹس پر سبسڈی کی منظوری دے دی ‏گئی۔ ہاوسنگ یونٹس کیلئے تین لاکھ روپے تک سبسڈی دے جائے گی۔ ای سی سی نے ‏ہاوسنگ یونٹس کیلئے قرض کی شرائط میں نرمی کی منظوری دیدی۔