Thursday, March 28, 2024

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی
September 17, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ملکی تاریخ میں پہلی بار گیس قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔ گھریلو صارفین کیلئے گیس ٹیرف میں 10 فیصد سے 143 فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی۔ وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی  کےاجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ گھریلو صارفین کیلئے گیس ٹیرف میں 10فیصد سے 143فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔ گیس مہنگی کرنے سے حکومت کو 58 ارب روپے وصول ہوں گے۔ گھریلو صارفین کیلئے گیس ٹیرف سلیب تین سے بڑھا کر 7 کردیا گیا ہے۔ نئی گیس قیمتوں پرعملدرآمداکتوبر سےشروع ہوگا۔ ای سی سی کے اجلاس کےبعد وزیر پیٹرولیم غلام سرورنے میڈیا کوبریفنگ میں بتایا کہ عوام پرکوئی گیس بم نہیں گرایا گیا، عام آدمی کے لیے گیس نرخ میں 10 سے 15 فیصد اضافہ کیاگیاہے۔ وزیر پیٹرولیم غلام سرور کا کہناتھا کہ صارفین کو تین مختلف سلیبز میں تقسیم کیا ہے ، عام صارف پر لوڈ کم کرکے بڑے صارف پر لوڈ بڑھایا گیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ایل پی جی پر 10 فیصد جی ایس ٹی کم کی ہے۔ ای سی سی نے پاور سیکٹر کیلئے گیس 57فیصد اور سیمنٹ فیکٹریوں کیلئے 30فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دی ۔اپٹما کےمطالبے پر ٹیکسٹائل، کارپٹس،سپورٹس،لیدر اور سرجیکل کی صنعتوں کیلئے گیس کی قیمت برقرارکھی گئی ہیں۔