Friday, April 19, 2024

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم برآمد کرنے پر پابندی عائد کر دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم برآمد کرنے پر پابندی عائد کر دی
July 17, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم برآمد کرنے پر پابندی عائد کردی ۔ درآمدی کھاد کی قیمت 1800 روپے فی بوری مقرر کر دی گئی۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ای سی سی اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ ای سی سی نے درآمدی کھاد کی قیمت 1800 روپے بوری مقرر کردی اور گندم کی برآمد پر پابندی عائد کردی گئی۔ اجلاس میں ‏سال 2019-20 کے لیے تمباکو کی کم از کم قیمت کا تعین بھی کر دیا گیا۔ ‏ای سی سی میں بوئنگ طیاروں کے آئی ایف سی سسٹم کیلیے پی آئی اے کی سمری منظور کر لی گئی ۔ ای سی سی نے ‏ادارہ شماریات کیلیے قیمتوں کے تعین کے بارے میں بیس ایئر 16-2015 مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ ‏پی آئی اے کو دستیاب وسائل سے 70 کروڑ روپے خرچ کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے غیر نقصان دہ ایلومینیم ویسٹ، اسکریپ کی درآمد کی بھی اجازت دے دی ۔