Friday, April 26, 2024

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے ری اسٹرکچرنگ پلان کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے ری اسٹرکچرنگ پلان کی منظوری دے دی
April 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز ) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے ری اسٹرکچرنگ پلان کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔ صدر اور وزیراعظم کے وی وی آئی پی جہازوں کی مرمت کیلئے 33 کروڑ کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ پرزہ جات کی خریداری پر خرچ ہو گی۔ کمیٹی نے وزیراعظم کے اسکل فار آل پروگرام کیلئے 2 ارب 38 کروڑ ، وزارت توانائی کیلئے بھی 38 کروڑ سے زیادہ کی گرانٹ منظور کی گئی۔ الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے 28 کروڑ کے فنڈزآئی ووٹنگ کیلئے کنسلٹنسی اور آلات کی خریداری پر خرچ ہو گی۔