Sunday, September 8, 2024

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے قطر سے ایل این جی کی درآمد کے معاہدے کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے قطر سے ایل این جی کی درآمد کے معاہدے کی منظوری دیدی
January 13, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے قطر سے ایل این جی کی درآمد کے معاہدے کی منظوری دے دی  پی ایس او کو قطر گیس کمپنی سے ایل این جی کا معاہدہ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ پاکستان سالانہ 22 لاکھ ٹن ایل این جی درآمد کرے گا۔ تفصیلات کےمطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں وزارت پیٹرولیم کی جانب سے قطر سے ایل این جی کی درآمد کے معاہدے کی سمری پیش کی ۔ ایل این جی کی قیمت کا تعین کرنے کے لیے قائم کی گئی کمیٹی نے اپنی سفارشات ای سی سی اجلاس میں پیش کیں، جسے منظور کرلیا گیا۔ کمیٹی نے قطر سے ایل این جی درآمدی قیمت 13 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔ ای سی سی نے قطر سے ایل این جی کی درآمد کے لیے خریدو فروخت کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ معاہدے کے تحت پاکستان قطر سے سے سالانہ 22 لاکھ ٹن ایل این جی خریدے گا۔ اس کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان پندرہ ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی ایس او کو قطر کی سرکاری گیس کمپنی سے معاہدہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ای سی سی کی منظوری کے بعد ہی ایس او کا بورڈ قطر گیس کمپنی سے معاہدہ کرے گا۔ سندھ اور پنجاب کیلئے گندم برآمد کرنے کی تاریخ میں 15 مارچ تک توسیع کردی ہے پنجاب 4لاکھ ٹن اور سندھ 2 لاکھ ٹن گندم برآمد کر سکے گا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے شوگر ملوں کو سات ارب روپے کی نقد سبسڈی جاری کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔