Thursday, May 9, 2024

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی
April 8, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی۔ رمضان ریلیف پیکیج 17 اپریل سے عید تک جاری رہے گا۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں رمضان میں عوام کو 19 اشیا خورونوش پر سبسڈی دینے کی منظوری دی گئی۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے میں ملے گا۔ آٹے ، چینی دالیں اور گھی کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی ۔ چینی کی فی کلو قیمت 68 روپے برقرار رہے گی ۔ ایم ڈی مشروبات پر 15 فی صد سبسڈی دی جائے گی۔ بیسن پر 10 فی صد سبسڈی دی جائے گی۔ کھجور پر اوپن مارکیٹ کی نسبت کم از کم 5 فی صد سبسڈی دی جائے گی۔ چائے پر 8 سے 10 فی صد سبسڈی ہو گی ۔ ای سی سی اجلاس میں ‏کارکے کیس میں لیگل فیس کی ادائیگی کیلئے 1.5 ملین ڈالر کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ ‏احساس پروگرام کے تحت رقوم کی ترسیل پر 30 جون تک ٹیکس چھوٹ کی منظوری دی گئی۔ ‏ملک بھر میں ایک کروڑ 20 لاکھ افراد میں رقوم تقسیم کی جائیں گی‏۔