Thursday, April 18, 2024

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مؤخر کر دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مؤخر کر دی
October 22, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) عوام کچھ عرصے کے لئے بجلی کا جھٹکا لگنے سے بچ گئے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مؤخر کر دی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور ہو گی یا نہیں سب کی نظریں وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس پر رہیں۔  اسد عمر نے خوش خبری سنائی کہ وصولیوں کا عمل بہتر ہونے تک بجلی کی قیمت نہیں بڑھائیں گے۔ اجلاس میں بجلی کے واجبات کی وصولی کا عمل بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور پاور ڈویژن  کو لاسس اور خسارے کا بوجھ بجلی صارفین پر کم سے کم ڈالنے اور اس حوالے سے  سمری آئندہ اجلاس مٰیں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔