Friday, April 26, 2024

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 5 لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 5 لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی منظوری دے دی
November 20, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 5 لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔ صنعتی اور گھریلو صارفین کے لیے گیس لوڈ مینیجمنٹ پروگرام کی منظوری موخر کر دی گئی۔ وزیر خزانہ اسد عمر کی بیرون ملک روانگی کے باعث اجلاس جلد ختم ہو گیا۔ کمیٹی نے 5 لاکھ، ٹن گندم برامد کرنے کی منظوری دے دی۔ گندم پنجاب اور سندھ سے برآمد کی جائے گی۔ صوبائی حکومتیں اپنے اپنے حصے کی برآمد گندم پر سبسڈی دیں گی۔پاسکو کی طرف سے برآمد گندم پر وفاقی حکومت سبسڈی ادا کرے گی۔ غربت مُکاؤ فنڈ کیلئے رقم کی فراہمی اور ڈھوک حسین فیلڈ سے گیس کی فراہمی کا معاملہ موخر کردیا گیا۔ گنے کی قیمت اور چینی کی پیدواری لاگت طے کرنے اور اسٹیل ملز کے مرحوم ملازمین کے وارثوں کیلئے بقایا جات کا معاملہ بھی مؤخر کر دیا گیا۔