Friday, April 26, 2024

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس‘ حبیب بینک کو چین میں برانچ کھولنے کی اجازت مل گئی

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس‘ حبیب بینک کو چین میں برانچ کھولنے کی اجازت مل گئی
September 24, 2016
اسلام آباد (92نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایران سے 74 میگاواٹ بجلی خریدنے کے معاہدے کی منظوری اور حبیب بینک کو چین میں برانچ کھولنے کیلئے سرمایہ منتقل کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ایران سے 74 میگاواٹ بجلی خریدنے کے معاہدے کی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ پاکستان اور چین کے درمیان طے پا جانے والے براہ راست بینکنگ چینل معاہد ے کے تحت حبیب بینک لمیٹڈکو چین میں برانچ کھولنے کیلئے سرمایہ منتقل کرنے کی اجازت بھی دیدی ہے۔ برانچ کھولنے سے پا ک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کے لیے ادائیگیوں میں سہولت پیدا ہو گی۔ چین نے کئی اہم شرائط میں پاکستان کو رعایت دی ہوئی ہے جس کے تحت حبیب بینک لمیٹڈ کیلئے برانچ کھولنے کیلئے سرمایہ کی حدبیس ارب ڈالر سے کم کرکے پندرہ ارب ڈالر کردی گئی ہے۔ rabita commeetee   اس کیساتھ ساتھ حبیب بنک ایک سال بعد چینی کرنسی میں بھی کاروبار کر سکے گا جبکہ دو سال تک مسلسل بینک کو منافع بخش رہنے کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ حبیب بینک رواں سال کے آخر تک چین کے شہر ارمچی میں برانچ کھول لے گا۔ اجلاس کو ملک کی تازہ ترین معاشی صورت حال پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔