Friday, April 26, 2024

اقتصادی ترقی کے سوا افغانستان میں امن کا کوئی راستہ نہیں : سشما سوراج

اقتصادی ترقی کے سوا افغانستان میں امن کا کوئی راستہ نہیں : سشما سوراج
December 9, 2015
اسلام آباد (92نیوز) بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کا کہنا ہے کہ اقتصادی ترقی کے سوا افغانستان میں امن کا کوئی راستہ نہیں‘ افغانستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دینا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونیوالی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کےلئے باہمی تجارت وروابط ضروری ہیں، افغانستان میں امن کا واحد راستہ اقتصادی ترقی ہے۔ بھارتی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت دہشت گردی کیخلاف موثر اقدامات کےلئے افغان سکیورٹی فورسز کی کوششوں کی تعریف کرتی ہے۔ افغانستان میں دہشت گردی کا خاتمہ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ وہ بھارت میں ہونیوالی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں سب کا خیر مقدم کریں گی اور امید کرتی ہیں اس طر ح خطے میں امن کا قیام ممکن ہوسکے گا۔