Friday, May 17, 2024

اقتدار کی ڈور نہ ملنے پر بن پانی مچھلی کی طرح پڑپتے ہیں، فردوس عاشق

اقتدار کی ڈور نہ ملنے پر بن پانی مچھلی کی طرح پڑپتے ہیں، فردوس عاشق
December 14, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) اقتدار کی ڈور انہیں نہ ملے تو یہ ایسے تڑپتے ہیں جیسے پانی کے بغیر مچھلی ہو، فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے کہا ان کی رپورٹس کچھ اور کہتی ہیں چہرے کچھ اورکہتے ہیں۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات دوران گفتگو بولیں کہ حکومت کیخلاف سازشیں کرنے کیلئے یہ تندرست اور توانا ہیں۔ انہوں نے مزید کہا وزیر اعظم ان کی عیاشیوں کےسامنے رکاوٹ ہیں۔ اقتدار کے شکاریوں کو جمہوریت حکومت میں رہتے ہوئے چاہیے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ان کی خاتون ترجمان میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کیلئے نت نئے دعوے کرتی ہیں، رپورٹس دیکھ کر ہی انسانی ہمدردی کے تحت باہر جانے کی اجازت دی۔ انہوں نے مز ید کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی سوچ ہمیشہ منفی رہی ہے، اقتدار کی ڈور ان کے ہاتھ میں ہو تو یہ پارلیمنٹ کی عزت بڑھاتے ہیں۔