Friday, March 29, 2024

اقتدار پر قبضہ جمانے کا الزام مضحکہ خیز ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

اقتدار پر قبضہ جمانے کا الزام مضحکہ خیز ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان
November 25, 2017

ریاض (92 نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ  بدعنوانی کے الزام میں گرفتار پچانوے فیصد شخصیات  بھاری رقم واپس کرنے پر تیار ہیں۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کو انٹرویو میں محمد بن سلمان نے کہا کہ گرفتار افراد کو کرپشن تحقیقات فائلیں دکھائی گئیں تو پچانوے فیصد رقوم واپس کرنے پر آمادہ ہوگئے۔ چار فیصد نے عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا جبکہ ایک فیصد کو رہا کردیا گیا۔

اس کارروائی کے نتیجے میں ایک کھرب ڈالر بازیاب ہونے کی امید ہے۔ محمد بن سلمان نے اس الزام کومضحکہ خیز قراردیا کہ ان کارروائیوں کا مقصد اقتدار پر قبضہ جمانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ہرسال کرپشن ختم کرنے کے لیے نچلی سطح پر کارروائی کی جاتی تھی جو ہمیشہ ناکام ہوتی تھی۔ تاہم شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تخت سنبھالنے کے بعد سے کرپشن کیخلاف کارروائیوں کامنصوبہ بنایا تھا اور یہ کارروائی اس کا نتیجہ ہے۔