Thursday, September 19, 2024

اقبال پارک سانحہ کے بعد جیلانی پارک اور نیشنل پارک بھی سکیورٹی وجوہات کی بنا پر عوام کے لیے بند 

اقبال پارک سانحہ کے بعد جیلانی پارک اور نیشنل پارک بھی سکیورٹی وجوہات کی بنا پر عوام کے لیے بند 
April 3, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) اقبال پارک لاہور کے گلشن کو اجڑے آج ایک ہفتہ ہو گیا ہے۔ المناک واقعے میں ستتر افراد  لقمہ اجل بنے  جبکہ تین سو سے زائد زخمی ہوئے۔ اس اندوہناک دہشت گردی  نے شہر کے پارکوں کی رونقیں ہی چھین لی ہیں۔ جن جھولوں پر کبھی بچے جھولے جھولتے اور اٹھکیلیاں کرتے تھے، ننھے فرشتوں کے قہقہوں سے فضا خوشی سے معمور ہوتی تھی۔ سیر کے لیے آنے والے بچوں کی خوشیوں کا محور بس یہ جھولے ہوتے تھے مگر انسانیت کے دشمن دہشت گردوں نے ایسی قیامت ڈھائی کہ اب یہاں صرف ویرانیوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ جائے وقوعہ پر پڑے جوتے، کھلونے زبان حال سے آج بھی داستان غم سنا رہے ہیں۔ دہشت گردی کے واقعہ کے بعد صرف گلشن اقبال پارک ہی نہیں اجڑا بلکہ سینکڑوں ہنستے بستے گلشن بھی ویران ہو گئے۔ شہر کیا ملک بھر میں غم اور دکھ کے بادل چھائے ہوئے ہیں، ہر سُو فضا سوگوار ہے جیسے خوشیاں ہی روٹھ گئی ہوں۔ گلشن اقبال پارک میں برپا ہونیوالی اس قیامت صغریٰ کے نتیجے میں شہر بھر کے دوسرے پارکوں جیلانی پارک اور نیشنل پارک کو بھی سکیورٹی وجوہات کی بنا پر عوام کے لیے بند  کر دیا گیا ہے۔